ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس،شہدا کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں،نوازشریف


لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے مظفرآباد میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا دکھ کی گھڑی میں تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں ،افواج پاکستان کےساتھ ،مادر وطن کے دفاع و خدمت کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں۔

نوازشریف نے کہاعظیم قربانیوں کو خراج عقیدت ،قوم خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی،قوم ہر مشکل گھڑی میں مسلح افواج کےساتھ کھڑی ہے ،شہداکی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔