آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات،پی پی ،جے یو آئی میں سیاسی اتحاد


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پیپلزپارٹی ،جے یوآئی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے سیاسی اتحاد کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی رہنما چودھری یاسین نے کہا آزاد کشمیرمیں جے یوآئی کےساتھ اتحاد سے ریاست میں دونوں جماعتوں کو فائدہ ہوگا،پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کیا،ایل 14،23 پر جے یوآئی امیدوار دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

جے یو آئی آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف نے کہاآزاد جموں و کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی کےساتھ اتحاد ہوگیا ، پیپلزپارٹی 2حلقوں میں سپورٹ کرے گی دیگر تمام حلقوں میں جے یوآئی پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی۔