ستانجل پانڈے پاکستان کےلئے نئے بھارتی ناظم الامور نامزد

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ڈاکٹر ستانجل پانڈے کو پاکستان کےلئے نیا بھارتی ناظم الامور نامزد کردیا گیا۔

پاکستان نے نامزدگی قبول کرلی ،ڈاکٹر ستانجل پانڈے آئندہ چند ہفتے میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق موجود ناظم الامور ڈاکٹر گیتکا سری واستو اپنی مدت پوری کرچکیں ،جلد ہی وطن واپس چلی جائیں گی۔