پنجاب ایگریکلچر میکانائزیشن کے دور میں داخل،کاشتکاروں کو لاکھوں کی سبسڈی


لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں سے پنجاب ایگریکلچر میکانائزیشن کے دور میں داخل،کسان دوست اقدامات کی بدولت ہائی پاور گرین ٹریکٹر،ہائی ٹیک کمبائنڈ ہارویسٹر،سپر سیڈرپنجاب کے کھیتوں میں پہنچ گئے۔

مریم نوازکی ہدایت پر گرین ٹریکٹر سکیم میں 9500ہائی پاورٹریکٹرپر10لاکھ روپے سبسڈی دی گئی، 50سے65ہارس پاورکے 10ہزار ٹریکٹر زکاشتکاروں کو 5لاکھ سبسڈی کے ساتھ مل رہے ہیں، وزیراعلیٰ نے اگلے مالی سال کاشتکاروں کو 20ہزار گرین ٹریکٹردینے کی ہدایت کردی،گرین ٹریکٹرکے نئے فیز میں ہائی ہارس پاور ٹریکٹر پر 15لاکھ سبسڈی اور50سے 65ہار پاور تک ٹریکٹر پر ساڑھے7لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی،مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں پہلی مرتبہ 12اقسام کی ہائی ٹیک مشینری کی خریداری پر 3 کروڑ تک بلاسود قرضے کی سکیم شروع کی گئی۔

کاشتکاروں کو بلاسود قرضوں پر تقریباً200ہائی ٹیک کمبائنڈ ہارویسٹرمل گئے، گندم کی فصل کی کٹائی کیلئے پہلی مرتبہ50ہائی ٹیک کمبائنڈ ہارویسٹر کا استعمال کیا جارہا ہے، پنجاب میں دھان کی باقیات جلانے ،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے چا ول کی کاشتکار کو 5ہزارسپرسیڈرملے ، پہلی مرتبہ سپرسیڈرکے ذریعے14لاکھ ایکڑ پر چاول کی بوائی مکمل ہوئی، وزیراعلیٰ سپرسیڈر سکیم سکینڈ فیز میں چاول کے کاشتکاروں کو مزید5ہزارسپر سیڈر دیئے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاایگریکلچرکاشتکار بھائیوں کو جدت کی راہ پرگامزن کرنا میرا عزم ہے،ایگریکلچرمیکانائزیشن سے نہ صرف لاگت میں کمی آئے گی بلکہ پیداوار بھی بڑھے گی، سپرسیڈر کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں واضح کمی دیکھی جارہی ہے،جدید ترین زرعی مشینری کا استعمال کاشتکار کےلئے ناگزیر ہوچکا ،چھوٹے کاشتکار کیلئے جدید ترین زرعی مشینری رینٹ پرحاصل کرنے کی سہولت بھی دے رہے ہیں۔