پنجاب کے ہاوسنگ ماڈل کو پذیرائی، مختلف ممالک کی ”اپنی چھت اپنا گھر“پروگرام میں دلچسپی


لاہور: (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کے تحت پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کی جانب سے متعارف کرائے گئے عوام دوست ہاوسنگ پروگرامز کو عالمی سطح پر نمایاں پذیرائی ،باکو، آذربائیجان میں منعقدہ ورلڈ اربن فورم میں پنجاب کی نمائندگی کے دوران مختلف ممالک ،بین الاقوامی اداروں نے پنجاب کے ہاوسنگ ماڈلز میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

ترجمان کے مطابق کینیڈا، سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائیشیا، جنوبی افریقہ اور ترکیہ کے سرکاری اداروں ،نمائندوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام ”اپنی چھت اپنا گھر“پرتفصیلی معلومات حاصل کیں اور ماڈل کو کم لاگت ہاوسنگ شعبے میں موثر و قابل تقلید اقدام قرار دیا،ورلڈ اربن فورم کے دوران ورلڈ بینک کے مشن نے بھی ”اپنی چھت اپنا گھر“پروگرام میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی اور جلد پنجاب کے دورے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے تاکہ پروگرام کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا جا سکے۔