دوحہ:(مشرق نیوز)پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی 10 سالہ بھارتی مہم بری طرح ناکام،عرب میڈیا نے اسلام آباد کو خطے ،علاقائی معاملات پر اثر انداز ہونےوالا اہم فریق قراردےدیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مودی کا 2016 میں پاکستان کو دنیا سے الگ تھلگ کرنے کا اعلان بری طرح ناکام ہو گیا کیونکہ پاکستان امریکہ، چین، ایران اور سعودی عرب کےساتھ بیک وقت رابطے میں ہے،پاکستان خطے ،علاقائی معاملات پر اثر انداز ہونے والا اہم فریق بن چکا ،2025 کی پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھی پاکستان کو عالمی بیانیے کی جنگ میں برتری ملی۔
عرب میڈیا کے مطابق دنیا نے پہلگام واقعہ پر پاکستان کےخلاف بھارتی الزامات کو بغیر ثبوت قبول نہیں کیا، بھارت معرکہ حق کے بعد فیلڈ مارشل پر تنقید کرتا رہا ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سید عاصم منیر کوغیر معمولی شخصیت قرار دیا،معدنیات، سرمایہ کاری اور سفارتکاری سے پاکستان نے امریکی پالیسی سازوں کی توجہ حاصل کر لی۔
رپورٹ میں کہا گیاپاکستان ،چین کی ناقابل شکست شراکت داری خطے میں نئی حقیقت ،پا ک بنگلہ دیش تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ،پاکستان خلیجی ممالک کےلئے بھی ابھرتے سکیورٹی پارٹنر کے طور پر سامنے آ رہا ہے،مودی حکومت کی مسلم مخالف پالیسیوں نے بھارت کی بین الاقوامی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ۔
پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی 10 سالہ بھارتی مہم بری طرح ناکام



















