لاہور:( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری ،گھر منتقل کر دیا گیا۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہاسرجری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی طبیعت بہتر ہے ،مریم نواز نے علاج کے باوجود حکومتی امور سے غفلت نہیں برتی ، عید کے روز بھی صوبے میں انتظامی معاملات کی نگرانی جاری رکھی،ہسپتال میں موجودگی کے دوران صوبے بھر میں سکیورٹی، صفائی ستھرائی و دیگر انتظامی امور کی براہ راست نگرانی کرتی رہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا عید کے موقع پر پنجاب کے مختلف شہروں میں صفائی، جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور عوامی سہولت کےلئے انتظامات پر خصوصی توجہ دی گئی،وزیراعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں عید کے دنوں میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، صوبائی اداروں، ضلعی انتظامیہ اور صفائی عملے کو متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی میجر سرجری ،ہسپتال سے انتظامی امور کی براہ راست نگرانی



















