اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے نیا نظام نافذ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے قانون برائے تحفظ املاک اوورسیز پاکستانی 2024 نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی تاکہ جائیدادوں سے متعلق تنازعات اور غیر قانونی قبضوں کے مقدمات کو تیزی سے نمٹایا جا سکے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے اعلامیے کے مطابق نئے قانون کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو جائیدادوں کے مکمل قانونی حقوق فراہم کیے جائیں گے جبکہ مقدمات کے لیے الگ عدالتی نظام تشکیل دیا جا رہا ہے،قانون کے تحت قائم خصوصی عدالتیں صرف اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق کیسز کی سماعت کریں گی۔