آئی ایس پی آر کا اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کو خراج تحسین


راولپنڈی: (بیورورپورٹ)آئی ایس پی آر نے اقوامِ متحدہ امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں خدمات انجام دینے والے بلیو ہیلمٹس کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے امن مشنز کےساتھ 6دہائیوں پر محیط وابستگی عالمی امن، استحکام اور انسانی ہمدردی کےلئے پاکستان کے مستقل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا 1960 سے اب تک 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد پاکستانی امن دستوں نے اقوامِ متحدہ کے مختلف مشنز میں خدمات سرانجام دیں ،183بہادر پاکستانی جوان قیامِ امن کی کوششوں کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے،پائیدار امن کےلئے مسلسل، اجتماعی اور عالمی سطح پر سرمایہ کاری و تعاون ناگزیر ہے۔

آئی ایس پی آر نے اقوامِ متحدہ کے پرچم تلے عالمی استحکام، سلامتی، انسانی ہمدردی کی کوششوں میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔