وفاقی بجٹ کا حجم 17.1 ٹریلین ،اجلاس 5جون کو طلب


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر آصف زرداری نے قومی اسمبلی اور سینٹ کے بجٹ اجلاس5جون کو طلب کرلیے۔

وفاقی بجٹ کا حجم 17.1 ٹریلین ، معاشی شرح نمو کا ہدف 4.1 ،اوسط مہنگائی 8.4 فیصد رہنے کا تخمینہ ،اہم خدوخال سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم لیوی کا ہدف1727،ٹیکس ریونیو ہدف 15267ارب ، وفاقی پی ایس ڈی پی کا حجم 1.1 ٹریلین متوقع ہے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7سے 10فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔