کراچی:(بیورورپورٹ)کوکین ملکہ انمول پنکی کےخلاف گھیرا تنگ،تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا، کئی کارپوریٹ شخصیات اور نامور اداکاروں کو شامل تفتیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ڈیجیٹل فرانزک اور ابتدائی فنانشل آڈٹ رپورٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے، بعض اعلیٰ سرکاری عہدے رکھنے والے افراد بھی ریڈار پر آسکتے ہیں،تحقیقاتی رپورٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کا پتہ چلا ہے،فیاض کمیونی کیشن اکاونٹ کے ذریعے بڑے پیمانے پر مالی لین دین کیا گیا، انمول پنکی 860 افراد کیساتھ مسلسل رابطے میں رہی ، 250 سے زائد رجسٹرڈ کلائنٹ نیٹ ورک اور ہائی پروفائل شخصیات شامل ہیں،ذرائع کے مطابق ہائی پروفائل اکاونٹس میں کارپوریٹس ادارے،ایکٹرز اور پبلک آفیشلز شامل ہیں،جے آ ئی ٹی نے ایف آئی اے، اے این ایف اور بینکوں سے رابطے شروع کر دیئے۔
کوکین ملکہ انمول پنکی کےخلاف گھیرا تنگ،تحقیقات کا دائرہ وسیع



















