لاہور:(وقائع نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقدہ ”ورلڈ اربن فورم“ میں پنجاب پویلین کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ نے اربن ایکسپو میں قائم ”پنجاب پویلین“ کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز کا معائنہ کیا،ڈی جی پھاٹا ذیشان سکندر نے وزیراعلیٰ کو پنجاب پویلین میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام پر بریفنگ دی۔
مریم نواز نے ورلڈ اینوویشن میں ٹاپ پر”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام دیکھ کر اظہار مسرت کیا، وزیراعلیٰ نے دیگر ترقی پذیر ممالک میں ہاوسنگ پراجیکٹ کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور آئی گیجٹس کی مدد سے”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کا لائیو ورچوئل وزٹ کیا، مریم نوا ز نے اپنی چھت، اپنا گھر کی تعمیراتی ڈاکومنٹری سٹوری کا مشاہدہ، پنجاب پویلین کے سٹال پر موجود سٹاف سے بات چیت بھی کی ، وزیر اعلیٰ نے ”پنجاب پویلین“میں غیر ملکی شرکاءکو پنجاب کے افورڈ ایبل اربن ہاسنگ پراجیکٹ کی کامیابی سے متعلق آگاہ کیا۔
عالمی وفود نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن اور عوامی اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،”اپنی چھت،اپنا گھر“ پروگرام کی دستاویزی فلم میں عوام کی بے لاگ خوشی دیکھ کرغیر ملکی میڈیا اورمہمانوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو تالیاں بجا کر داد دی، آذربائیجان کے شہر باکو میں ”پنجاب پویلین“کی افتتاحی تقریب میں بین الاقوامی میڈیا نے ریکارڈ اور بھرپور شرکت کی، وزیراعلیٰ سے ”پنجاب پویلین“میں موجود شرکاءاور عالمی وفود، میڈیا پرسنز نے ملاقاتیں کیں۔
مریم نواز نے کہا ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے، اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں پنجاب کے عوام کو بلاتفریق اور بلاامتیاز گھر بنانے کےلئے قرض ملا، پراجیکٹ کے تحت 600سے 700گھر روزانہ بن رہے ہیں، محض ایک سال کے قلیل عرصے میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“سکیم کے تحت 1 لاکھ سے زائد گھر مکمل ہوئے ہیں، ”پنجاب پویلین“ میں مہمانوں اور عالمی میڈیا کی جانب سے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے کی تعریف کی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔
”ورلڈ اربن فورم“ میں پنجاب پویلین دنیا بھر کے مندوبین کی توجہ کا مرکز بن گیا، باکو میں ورلڈ اربن فورم میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“سکیم کوعالمی پذیرائی ملی ،بین الاقوامی میڈیا نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت کے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کی ریکارڈ رفتار کو رول ماڈل قرار دے دیا۔
باکو ورلڈ اربن فورم میں” پنجاب پویلین“ کا افتتاح،”اپنی چھت، اپنا گھر“ دل کے قریب ہے:مریم نواز



















