راجن پور (بیورو رپورٹ) راجن پور کے کاشتکاروں، زراعت سے منسلک حلقوں ، بیوپاری تنظیموں اور شہری حلقوں نے بلیک میل عناصر کی طرف سے عبدالباقی کاکڑ کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی پراپیگنڈا مہم کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اسے علاقے کی معاشی ترقی کے خلاف گھناﺅنی سازش قرار دیا ہے۔شہری اور کاشت کار حلقوں کا کہنا ہے کہ عبدالباقی کاکڑ طویل عرصے سے راجن پور میں زرعی ترقی کیلئے کام کر رہے۔ علاقے میں تمباکو اور دیگر اجناس کے کاشت کاروں کو مالی معاونت فراہم کرکے معاشی بحالی اور خوشحالی کے پروگرام کو یقینی بنا رہے ہیں۔ عبدالباقی کاکڑ جیسے معززین کی سرمایہ کاری کے باعث راجن پور اور گرد و نواح کے کاشت کار معاشی خوشحالی کا سفر طے کر رہے ہیں۔ کاشتکاروں اور شہری حلقوں نے بعض عناصر کی منفی سوشل میڈیا مہم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ راجن پور کی معاشی ترقی کے دشمنوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ایسے عناصر بلیک میلنگ کے ہھکنڈوں سے اپنی جیب گرم کرنے کیلئے غریب کاشتکاروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کی گھناﺅنی سازش کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ عبدالباقی کاکڑ اور دیگر بیوپاری و کاروباری افراد کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا دراصل علاقے کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے کی منظم سازش ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔
سوشل میڈیا بلیک میلر راجن پور کی زرعی و معاشی ترقی کے دشمن



















