گوادر: (مشرق نیوز) ایران ،وسطی ایشیا کےساتھ تجارتی روابط میں اہم سنگ میل حاصل ،گبد بارڈر ٹرمینل فعال کر دیا گیا،پیشرفت سے ایران کے ذریعے علاقائی تجارتی روابط کو فروغ حاصل ہوگا۔
ایران کے راستے وسطی ایشیا تک رسائی مختصر، محفوظ و جدید قرار دی جا رہی ہے، متبادل راہداری سے افغانستان پر انحصار ختم ہوگیا، کراچی سے تاشقند بھیجے گئے گوشت کے کنٹینرز کی ترجیحی ہینڈلنگ ،کلیئرنس کے بعد کھیپ ایران کے راستے ازبکستان روانہ کر دی گئی۔
این ایل سی کے مطابق چین، ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک متعدد تجارتی راہداریوں کو فعال کیا جاچکا، گبد بارڈر ٹرمینل مارچ 2024 میں تعمیر کیا گیا۔
ایران ،وسطی ایشیا کےساتھ تجارتی روابط میں اہم سنگ میل عبور ،گبد بارڈر ٹرمینل فعال



















