لاہور:( نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے ملاقات کی،سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی، سماجی رہنما ذوالفقار حسین اور سید محسن بھی موجود تھے،پنجاب،سری لنکا کے مابین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے ،عوامی روابط کے فروغ ،منشیات کی لعنت کے خاتمے اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے پروگرام پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب حکومت کا منشیات فروشوں کےخلاف موقف نہایت واضح و سخت ، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ترجیح صوبے کو منشیات سے پاک بنانا ہے ،منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کےلئے زمین تنگ کردی، تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک کےلئے وسیع پیمانے پر آگاہی مہمات کا آغاز کردیا گیا۔
وزیر اطلاعات نے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا پنجاب حکومت ادارے کےساتھ ملکر منشیات کے خاتمے ،عوام میں شعور بیدار کرنے کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
نوجوان نسل کا تحفظ مشن ،منشیات فروشوں کےلئے زمین تنگ کردی،عظمیٰ بخاری



















