صوبے کے ہر غریب شہری تک سبسڈی یقینی بنائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ


کراچی: (بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے صوبے بھر میں ٹرانسپوٹرز کرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے،ہر غریب شہری تک پٹرول ،پبلک ٹرانسپورٹ کی سبسڈی یقینی بنائیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا بس، کوسٹر اور چھوٹے شہروں میں چلنے والی سوزوکی کے مسافروں کو ریلیف دیا جائےگا، انٹر سٹی بسوں کے مہنگے ڈیزل اخراجات حکومت برداشت کرے گی،خوشی ہے ٹرانسپورٹرز حکومت کےساتھ تعاون کر رہے ہیں،کوشش ہے مہنگائی کے اثرات کو کم کرتے ہوئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ٹرانسپورٹرز کےلئے پیکیج متعارف کرانے کا مقصد کرایوں میں اضافے کو روکنا ہے تاکہ عوام پر مزید بوجھ نہ پڑے،خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے ،پوری قوم کو سادگی اختیار کرتے ہوئے وسائل کے محتاط استعمال کو یقینی بنانا ہوگا،بجلی، گیس ،پٹرول کی بچت وقت کی اہم ضرورت ہے۔