پٹرول کی قیمت میں ردوبدل کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا،وفاقی وزرا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزرا نے کہا ہے پٹرول کی قیمت میںردوبدل کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا،سبسڈی صرف رجسٹرڈ گاڑیوں کو دی جائےگی، ایکسائز میں رجسٹریشن لازمی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا پاکستان قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ،وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں کوششیں جاری ،نائب وزیراعظم ، فیلڈ مارشل امن کیلئے متحرک ہیں،وزیراعظم نے3ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھنے دیں،بوجھ عوام کی بجائے حکومت پر منتقل کیا۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کمزور طبقے کو ریلیف رینے کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے،موٹر سائیکل چلانے والوں کو 100روپے لٹرسبسڈی دی جارہی ہے، ملک میں پٹرول کےلئے کہیں بھی لمبی قطاریں نہیں لگیں۔

وزیرآٹی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کےلئے اقدامات کررہے ،ریجنل سسٹم کے ذریعے سبسڈی منتقلی کا عمل شروع کیا گیا ، صرف رجسٹرڈ گاڑیوں کو سبسڈی دی جائے گی،عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے، وزارت آئی ٹی ، خزانہ اور سٹیٹ بینک مل کر کام کررہے ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں کہیں خلل نہیں آنے دیا۔