مسیحی برادری کےلئے جو کچھ ہوسکا کروں گا،تیل سستا ہوتے ہی عوام کو ریلیف دینگے،عطا تارڑ


لاہور: (وقائع نگار) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایسٹر کی مبارکبا دیتے ہوئے کہا ہے مسیحی برادری کےلئے جو کچھ ہوسکا کروں گا،عالمی سطح پر تیل سستا ہوتے ہی عوام کو ریلیف دینگے۔

ایسٹر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا عطا تارڑ نے کہامسیحی برادری کے حقوق کے محافظ ،ہمیشہ ہر فورم پر آواز اٹھائی ،ہر موقع پر مسیحی بہن بھائیوں کےساتھ کھڑا ہوں،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں مسیحیوں کا بھی خون شامل ہے، پاکستان میں رہنے والے مسیحی ملک کو عظیم بنانے کےلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا ملکی دفاع ،تعلیمی نظام میں مسیحی برادری کا بڑا کردار ہے،دنیا میں تیل کی قیمتیں اوپر جانے میںپاکستان کا کوئی کردار نہیں،نرخ نیچے آتے ہی عوام کو ریلیف دیا جائےگا، اسلام آباد ،پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کر دی ۔