اسلا م آباد (بیورو رپورٹ) افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف آپریشن غضب للحق تیز،افغان طالبان ہلاک ،580زخمی، چیک پوسٹ کے پرخچے اڑادئیے،وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا پاکستان کی افغانستان میں موثر جوابی کارروائی کے دوران اب تک 415 افغان طالبان ہلاک اور 580 زخمی ہوچکے ہیں،آپریشن غضب للحق کے حوالے سے ایکس (ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں عطاءتارڑ نے کہا افغان طالبان کی 182 چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، 31 چیک پوسٹس پرقبضہ کرلیا گیا ہے، افغان طالبان کے 115 ٹینکس، آرمڈ وہیکلز، آٹلری گنز مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں، افغانستان کے 46 مقامات کو فضائی کارروائی میں موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے،سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے کرم سیکٹر سے ملحقہ افغان خرچار چیک پوسٹ کے پرخچے اڑادئیے، متعدد افغان فوجی جہنم واصل کردیے گئے، پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کے بعد افغان طالبان بھاری جانی و مالی نقصان اٹھا رہے ہیں، اہداف حاصل ہونے تک آپریشن غضب للحق جاری رہے گا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج موثر جواب دے رہی ہے، 28 فروری 2026 کو دن کی روشنی میں بہادر پاکستانی جوانوں کی افغانستان میں داخل ہونے کی خصوصی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
آپریشن غضب للحق، 415افغان طالبان ہلاک،580 زخمی، چیک پوسٹ تباہ
















