ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس قوم کے دل کی آواز ہے،وفاقی وزرا


اسلام آباد،نارووال:(بیورورپورٹ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پوری قوم کے دل کی آواز ،ریاستی ادارے کی دو ٹوک پوزیشن قابل تحسین ہے۔

اپنے بیان میں اویس لغاری نے کہاخود کو عقل کل سمجھنے والا شخص بھول گیاوہ مخصوص قوتوں کاتراشا ہوالیڈرتھا، ترجمان پاک فوج نے پورا چہرہ قوم کے سامنے رکھ دیا،پاک فوج کےخلاف جھوٹا بیانیہ اور زہریلی مہم چلانے والا شخص کسی رعایت کا مستحق نہیں، آزادی اظہار کبھی بھی ملکی سالمیت سے بالاتر نہیں ہو سکتی، دشمن مہم چلانے والوں کےخلاف کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیر توانائی نے کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جرات مندانہ، محب وطن قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 8 گنا زیادہ طاقتور دشمن کو شکست فاش دےکرفیلڈمارشل نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، شاندار فتح سے پوری دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، فتنہ الخوارج کےخلاف واضح پالیسی عاصم منیر کا قابل فخر کارنامہ ہے ،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عسکری قیادت میں پاکستان مزید ترقی کرے گا، باوقار ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں فوج نے تاریخی کامیابیاں سمیٹیں،سیاسی فائدے کےلئے ریاست وفوج پر تنقید ملک دشمنی ہے، پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا ریاست یا متنازع قیادت کےساتھ ہے، موجودہ حالات میں پاکستان انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔