اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے ہندو برادری کو روکنے کا الزام مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارتی الزامات بے بنیاد ،گمراہ کن ہیں، معاملہ مکمل طور پر انتظامی نوعیت کا تھا، پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے بابا گرو نانک کی سالگرہ تقریبات کیلئے 2400 سے زائد ویزے جاری کیے، 1932 یاتری 4 نومبر کو اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، بھارتی حکام نے تقریباً 300 ویزا ہولڈرز کو سرحد پار کرنے سے روکا۔
دفتر خارجہ نے کہا پاکستانی امیگریشن کا عمل مکمل طور پر منظم، شفاف اور بلا رکاوٹ رہا، چند افراد کو کاغذات نامکمل ہونے پرواپس جانے کا کہا گیا، داخلے سے انکار مذہبی بنیادوں پر نہیں کیا ، پاکستان ہمیشہ تمام مذاہب کے یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے،اقدام پاکستان کے خود مختار حق کے مطابق انتظامی بنیادوں پر کیا گیا،بھارتی حکومت، میڈیا کا معاملے کو مذہبی یا سیاسی رنگ دینا اورمتعصبانہ رویہ افسوسناک ہے۔
پاکستان نے ہندو برادری کو روکنے کا بھارتی الزام مسترد کردیا
















