پاک ایران تعلقات نئے و مضبوط مرحلے میں داخل
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے پاک تہران تعلقات نئے و مضبوط مرحلے میں داخل ہو چکے۔
دونوں ممالک کے درمیان میڈیا شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا امیری مقدم نے کہا پاکستان ،ایران کے درمیان بڑھتا تعاون خوش آئند ہے، چندماہ قبل ایرانی صدر کے پاکستان کے تاریخی دورے نے تعلقات کا نیا باب رقم کیا،پاکستانی عوام،حکومت،میڈیا نے مشکل وقت میں ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔
رضا امیری مقدم نے کہا صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار ادا کیا، ایران کے عوام پاکستان کی دوستی،بھائی چارے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،میڈیا کے شعبے میں تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا، معاہدہ تعاون کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
















