ایک اور اعزاز پاکستان کے نام،اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

واشنگٹن :(بیورورپورٹ) ایک اور اعزاز پاکستان کے نام،2026 تا 2028 اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کرلیا گیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان کو کونسل کےلئے بھاری اکثریت سے ووٹ ملے، انتخاب انسانی حقوق کے فروغ میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہے،حمایت پر تمام رکن ممالک سے اظہار تشکر کرتے ہےں۔

اسحاق ڈار نے کہا پاکستان اصولوں، برداشت، احترام، آفاقیت، اتفاق رائے، شراکت پر کاربند رہے گا،عالمی برادری کےساتھ ملکر انسانی حقوق کےلئے کام جاری رکھیں
گے۔