عالمی برادری اسرائیل کو خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے سے روکے:پاکستان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان کی غزہ اور شام پر فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت، عالمی برادری اسرائیل کو خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے سے روکے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیل نے خان یونس میں ہسپتال اور شام پر فضائی حملے کئے ، خان یونس میں نصر ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملہ قابل مذمت ہے، ہسپتال پر حملے میں کم از کم 21 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں چار صحافی اور ایک امدادی کارکن بھی شامل ہے، ہسپتال پر گھناونا حملہ اور صحافیوں کو مسلسل نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری سے مطالبے کرتے ہیں اسرائیل کو جرائم کیلئے جوابدہ ٹھہرایا جائے،دفتر خارجہ نے کہا پاکستان شام پر اسرائیلی دراندازی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے، شام کی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، عالمی برادری اسرائیل کو پورے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے سے روکے۔