سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد،مخصوص نشستیں بحال،قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کودوتہائی اکثریت

اسلام آباد،لاہور،پشاور: (بیورورپورٹ،رپورٹنگ ٹیم) سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد،مخصوص نشستیں بحال،قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کودوتہائی اکثریت حاصل ہوگئی۔

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص و جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب امیدواروں کی واپسی کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر 74 نشستیں بحال کیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی 19، خیبرپختونخوا25، پنجاب27 اور سندھ اسمبلی کی 3 نشستیں بحال کی گئیں،فیصلے کے تحت 24 ،29 جولائی 2024 کو جاری کردہ وہ نوٹیفکیشنز بھی واپس لے لیے ، ای سی پی نے کہاعدالت عظمیٰ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کیا گیا، بحال اراکین اب اسمبلیوں کی کارروائی میں شریک ہو سکیں گے،نیا حلف لینے کی ضرورت نہیں۔

فیصلے کے مطابق قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا سے ن لیگ، پیپلزپارٹی2 ، 2 ،جے یو آئی کی ایک مخصوص ،ایک، ایک غیرمسلم نشست بحال ہوئی،کے پی میںجے یوآئی8،ن لیگ 6،پی پی5،عوامی نیشنل پارٹی ، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی ایک ایک مخصوص نشست بحال کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے جے یو آئی 2،ن لیگ ،پیپلزپارٹی کی ایک، ایک غیر مسلم مخصوص نشست بھی بحال کردی،پنجاب اسمبلی میں ن لیگ21، پیپلزپارٹی، استحکام پاکستان پارٹی ،ق لیگ کی ایک، ایک مخصوص نشست بحال ہوئی، ن لیگ2،پی پی ایک غیر مسلم نشست بھی بحال ہوگئی،پنجاب اسمبلی میںن لیگ سب سے بڑی جماعت بن گئی،ای سی پی فیصلے کے تحت سندھ اسمبلی پیپلزپارٹی ،ایم کیو ایم پاکستان کی ایک، ایک مخصوص نشست جبکہ پیپلزپارٹی کی ایک غیرمسلم نشست بحال کی گئی۔

مجموعی طور پر ن لیگ43، پیپلزپارٹی 14، جے یو آئی 12 ،استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)، ق لیگ، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی ایک، ایک مخصوص نشست بحال ہوئی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایوان میں نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی، 336 میں سے 333 اراکین ایوان کا حصہ ہیں ،خواتین کی 3 مخصوص نشستیں خالی ہیں،حکومتی اتحاد کی مجموعی نشستیں 237 تک جا پہنچیں ،اپوزیشن اتحاد کی نشستیں کم ہو کر 95 ،سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی تعداد 80 ہوگئی۔

پارلیمنٹ میں تازہ ترین پارٹی پوزیشن کے مطابق ن لیگ کو قومی اسمبلی میں 13 نشستیں ملیں ،تعداد 123 ہوگئی، 4 مخصوص نشستیں ملنے پر پی پی سیٹوں کی تعداد 74تک جاپہنچی،2نشستیں ملنے کے بعد جے یوآئی کے ممبران 10ہوگئے۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے 29اگست تک گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں،اعلامیے میں کہا گیاسالانہ آمدن ،اخراجات کی تفصیلات ،فنڈز کے ذرائع، اثاثے اور واجبات کی تفصیلات جمع کرائی جائیں۔