کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب،دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافے کا امکان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) آئندہ مالی کے بجٹ کی منظوری کےلئے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کرلیا گیا،رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کےلئے بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ سے فنانس بل کی منظوری لے کر قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق تجاویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی، وفاقی کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر4 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد،ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے ساڑھے 7 فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے، دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافے کا امکان ہے،وفاقی بجٹ کے بعد صوبائی حکومتیں بھی اپنے اپنے بجٹ پیش کریں گی جس کےساتھ ہی ملک میں مالی سال2025-26کےلئے معاشی حکمت عملی کا باضابطہ آغاز ہو جائے گا۔