نور بخاری اور عون چوہدری کے یہاں چوتھے بچے کی پیدائش،نام دعا زہرارکھا
لاہور (مشرق نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکاری و شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر باقی کی زندگی اسلامی تعلیمات کےلئے وقف کر دینے والے نور بخاری نے اپنے مداحوں و سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔انسٹاگرام اکاونٹ پر نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نور بخاری نے بتایاکہ ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جن کا نام انہوں نے دعا زہرا رکھا ہے۔نور بخاری نے انسٹاگرام پر اپنے اور نومولود ننھی پری کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قرآن کی آیت کا ترجمہ لکھا اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلا گے۔انہوں نے بتایاکہ اللہ نے ہمیں خوبصورت بیٹی دعا زہرا سے نوازا ہے، اللہ اسے نظر بد سے محفوظ رکھے، میری بیٹی دعا کو اپنی دعاوں میں شامل رکھیں۔


















