لاہور(اپنے رپورٹر سے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے بھارت اب کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا ،پہلے جنگ بری، بحریہ اور فضائیہ لڑتی تھیں اب سفارتکاری اور میڈیا پربھی جنگ لڑی جاتی ہے اور پاکستان نے بھارت کو پانچوں محاذوں پر بری طرح شکست دی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے راولپنڈی سٹیڈیم میں ڈرون حملے میں شہید ہونےوالے علی حیدر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر داخلہ نے کہا راولپنڈی سٹیڈیم ڈرون حملے میں علی حیدر کے دوکزن بھی زخمی ہوئے، جو بھی ممکن ہوا شہید کے اہل خانہ کےلئے کریں گے،شہداءکے خون کی وجہ سے بھارت کےخلاف کامیابی ملی ، ہماری افواج نے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، شہداءقوم کا فخر ہوتے ہیں،اب بھارت ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا ،پہلے بری ، بحریہ اور فضائیہ جنگ لڑتی تھیں اب جنگ پانچ حصوں میںہوتی ہے جس میں چوتھی سفارتکاری اور پانچواںمیڈیا ہے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ہم نے پانچوں محاذوں پر بھارت کو بری طرح شکست دی ہے ۔
بھارت اب کسی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے100 مرتبہ سوچے گا:محسن نقوی
















