راولپنڈی:(بیورورپورٹ)نعرہ تکبیر،پاک فوج کی فتح ون میزائل داغنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں پاک فوج کے جوانوں کو نعرہ تکبیر کی آوازیں بلند کرتے دیکھا جاسکتا ہے،ہر نعرے پر میزائل فائر کیا گیا،بھارت پر ہیبت طاری کرنے والا فتح میزائل 120 کلومیٹر کی حد تک ضرب کا حامل ،دشمن کے بڑے ٹھکانوں کو آسانی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے،زمین سے زمین پر مارکرنے والا میزائل بنیادی طور پر ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم ہے، سسٹم میں ایک وقت میں 8 میزائل شامل ہوتے ہیں اور کہیں بھی باآسانی پہنچایا جاسکتا ہے۔
دریں اثنا پاکستان نے بھارت کےخلاف فتح ون میزائل کی لانچ بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانی بچوں کے نام کردی،فتح ون میزائل پر سیاہ رنگ کے بینر پر شہید ہونےوالے 7 بچوں کے نام درج تھے ،کہا گیا پاکستان معصوم بچوں کی شہادت کو بھولا ہے نہ بھولے گا۔
فتح میزائل کی خصوصیات،لانچ شہید ہونےوالے پاکستانی بچوں کے نام
















