لاہور:( اپنے رپورٹر سے)پنجاب میں6ماہ کے دوران 3ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجریزکا منفرد ریکارڈبن گیا، چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 3162بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجریزا،اینٹروینشن کی گئی،پروگرام کے تحت ملک بھر سے 7436مریض بچوں کی رجسٹریشن ہوئی، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مریض بچوں کی مفت ہارٹ سرجری کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا حکم دے دیا،مریم نواز نے حکم دیتے ہوئے کہا عید تعطیلات ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی کے پیش نظر مقررہ کرایوں کی وصولی یقینی بنائی جائے، اوور چارجنگ کی صورت میں مسافروں سے وصول کردہ کرایہ واپس کرائیں اور بس عملے پر جرمانہ عائد کیا جائے،گاڑی کی فٹنس چیک کریں، قابل مرمت گاڑیوں کو ہرگز مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے۔
مزید برآںاپنے خصوصی پیغام میںمریم نواز نے آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاپہلی مرتبہ پنجاب بھر کے 40ہزار بچوں کو عید پر گفٹ پیک دیئے گئے ، آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں،پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن اور سپیشل بچوں کو بھی ترجیحات میں شامل ، لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے، سکول میں آٹزم کے پہلے مرحلے پر تشخیص کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
پنجاب ،6ماہ میں3ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجریزکا منفرد ریکارڈ


















