لاہور: (سٹاف رپورٹر )دسترس فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ہیپی ہوم سکول میں شاندار سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا، نمائش میں طلبہ نے دلچسپ سائنس کے فن پاروں کی نمائش کی، ووکیشنل ٹریننگ منڈیاں والا میںمنعقدہ تقریب میں ڈاکٹر عارفہ اقبال، شائزہ شاہد، فائزہ حیدر،ایم ایس بابر، بریگیڈیئر ہمایوں، جنرل ریٹائرڈ شہزاد سکندر ،شہبانہ ناصر جنجوعہ سمیت طلباءو طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔
نمائش طلبہ کےلئے منفرد موقع فراہم کرتی ہے جس میں انہوں نے سائنسی تحقیق اور تخلیقات کو پیش کیا، مقصد طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور سائنسی رجحان کو پروان چڑھانا تھا، سکول پرنسپل نے خطاب کرتے ہوئے کہا سائنسی تحقیق اور جدت کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہیں، طلبہ کو پلیٹ فارم کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہیے،نمائش میں طلبہ اور ووکیشنل ٹریننگ منڈیاں والا گاﺅں میں زیر تعلیم خواتین نے بھی اپنے ہنر سے تیار کردہ اشیا ءاور مختلف فن پارے پیش کیے،مہمانوں اور پرنسپل نے نمائش میں پیش کیے گئے تمام فن پاروں کا تفصیلی جائزہ لیا اور طلبہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کام کی تعریف کی،تقریب کے اختتام پر طلبہ کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
دسترس فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ہیپی ہوم سکول میں شاندار سائنسی نمائش
















