اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کمیونٹی کے سینئر ممبران کے زیر اہتمام سفیر پاکستان سید نوید صفدر بخاری کے اعزاز میں شاندار عشائیہ اور باوقار محفل کا اہتمام کیا گیا،محفل کا اہتمام پاکستان کمیونٹی کے سینئر ممبران جن میں میاں منیر اور ٹیم ممبران نے کیا۔
محفل میں مسقط، برکاء، مصنة، صحار ،صلالہ اور عمان کے دیگر شہروں سے کثیر تعداد میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے کاروباری، نوکری پیشہ، ڈاکٹر، انجینئر ، پروفیسر اور جید پاکستانی اور عمانی حضرات نے شرکت کی جن میں چودھری اشرف،میاں ریاض، یاسین بھٹی، حاجی عبدالحمید آدم ، اقبال جعفر، ندیم عظیمی،پاکستان سوشل کلب ایڈہاک کمیٹی کے ہیڈ حارث،ریاست بلوچ، شکیل معروف بھٹہ، اخمت حیات راجہ، ڈاکٹر برنی ،ایم طاہر ، ایم صادق،افضال احمد ،ایم فریاد ،ارشد علی خان ، شامل ہیں۔
سفارتخانہ پاکستان کے افسران جن میں کمرشل اتاشی حافظ عبدالمنان بیگ ، ویزا کونسلر سلمان طارق، ڈپٹی ھیڈ آف مشن بلال، کمرشل اتاشی عشرت حسین،کونسلر لیاقت علی ،پاسپورٹ ڈیارٹمنٹ کے انچارج عامر صفدر نے بھی شرکت کی، تقریب میں پاکستان سوشل کلب کے زیر اہتمام گذشتہ سالوں میں کمیونٹی کےلئے جو خدمات ھیں انہیں نہایت موثر اور متاثر کن انداز میں پیش کیا گیا۔
نوید صفدر بخاری کے اعزاز میں شاندار عشائیہ و باوقار محفل
















