اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مستحق خواتین کیلئے اچھی خبر،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط بڑھا کر13500روپے مقرر کردی گئی۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا جنوری سے بینظیر کفالت سہ ماہی قسط کی رقم کو 10500 سے بڑھا کر 13500 روپے کردیا،2025بینظیر ہنر مند پروگرام کیلئے وقف کررہے ہیں، بینظیر ہنر مند پروگرام کے ذریعے مستحق افراد خودروزگار کما کر اپنے پاو¿ں پر کھڑے ہوسکیں گے،رواں سال بھی ایمانداری کیساتھ پسماندہ طبقات کی خدمت جاری رکھیں گے ،چیئرپرسن روبینہ خالد نے سیکرٹری عامر علی احمد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر نور اور سٹاف کے ہمراہ نئے سال کا کیک بھی کاٹا۔
بےنظیر انکم سپورٹ کی سہ ماہی قسط 13500روپے مقرر
















