ثنا شیخ نے مرگی کی خطرناک بیماری میں مبتلا رہنے کا انکشاف کر دیا

ممبئی: ( ) کامیاب فلم دنگل کی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے مرگی کی خطرناک بیماری میں مبتلا رہنے کا انکشاف کر دیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا مجھے فلم دنگل کے دوران مرگی کی تشخیص ہوئی جس کے بعد میں اتنی خوفزدہ ہوگئی تقریبات میں جانا چھوڑ دیا۔

فاطمہ ثنا نے اپنے مرض کو قبول کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر بات کرتے ہوئے کہا مرض کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں تھی لہٰذا میں نے علاج بھی نہیں کرایا، مجھے ڈر تھا کہیں لوگوں کو پتہ نہ لگ جائے کیونکہ مرگی کے مریضوں کیلئے سوچا جاتا ہے آپ یا تو منشیات لے رہے ہیں یا پھر توجہ حاصل کرنے کیلئے سب کررہے ہیں۔