لاہور: (ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا دورہ، زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولتو ں کا جائزہ لیا،اس موقع پر پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر سردار فرید الظف، ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد، ایم ایس پنز ڈاکٹر عمر اسحاق اور متعلقہ عملہ موجود تھا ،خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا،۔
خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاپنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنےوالے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں اورسرکاری ہسپتالوں میں ادویات و دیگر سہولیات کو یقینی بنایاجارہاہے ،وزیراعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالو ں کے حالات مزید بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
علاج معالجے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی:سلمان رفیق


















