نیویارک:(بیورورپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے امریکی مدد ،چینی تعاون سے آئی ایم ایف پروگرام ممکن بنا،نان فائلرز کی اب کی کوئی گنجائش نہیں ،سخت پابندیاں لگائیں گے ،بہت سے کام نہیں کرسکیں گے۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا نان فائلر کی اصطلاح ختم کرنے جارہے ہیں،حکومت کے پاس نان فائلرز کا تمام ڈیٹا آگیا ،طرز زندگی، گاڑیوں کی ملکیت اور بیرون ملک سفر سمیت دیگر تمام تفصیلات موجود ہیں،آمدن چھپانے اور ٹیکس نہ دینے والوں پر ایسی پابندیاں لگائیں گے بہت سارے کام نہیں کرسکیں گے کیونکہ اب گنجائش ختم ہوگئی۔
اورنگزیب نے کہاتنخواہ دار طبقے پر بجٹ میںڈالا گیابوجھ کم کیا جائےگا ،ریٹیلرز، تھوک فروش، زراعت اور پراپرٹی کے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے،حکومت کے پاس معاشی اصلاحات کے سوا کوئی چارہ نہیں ، محصولات میں29 فیصد اضافے کے باوجودٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 9 فیصد رہی ایسی شرح سے کسی بھی ملکی معیشت میں استحکام نہیں لایا جاسکتا،دوست ممالک نے مالیاتی ضرورت کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرادی، چاہتے آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ثابت ہو۔
خزانہ نے کہامعیشت کو برآمدی میں تبدیل کرنے کےلئے ڈھانچے میں تبدیلیاں لانا ضروری ہیں،ایف بی آر حراست میں لیے بغیر نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائے گا، کاروبار کرنا حکومت نہیں بلکہ نجی شعبے کا کام،حکومتی اداروں کی نجکاری کا عمل کو آخری مراحل میںپہنچ گیا،امریکہ آئی ایم ایف کا سب سے بڑا حصہ دار اور معاشی سفارت کاری میں ہر چیز ملحوظ خاطر رکھی جاتی ہے۔
نان فائلرز کی اب کوئی گنجائش نہیں، سخت پابندیاں لگائیں گے:وزیر خزانہ
















