ڈسکہ:کیمیکل زدہ دودھ دہی کی فروخت عروج پر،شہری بیمار


ڈسکہ:(شاہد اقبال) ڈسکہ شہر اور گردو نواح میں کیمیکل سے تیار،مہنگے غیر معیاری اور مضر صحت دودھ اور دہی کی فروخت جاری۔ ملاوٹ شدہ غیر معیاری دودھ 200 سے 240 روپے اور دہی دھڑلے 240 سے 260روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔کیمیکل زدہ دودھ اور دہی کے استعمال سے شہری معدہ اور پیٹ کے امراض کا شکار ہونے لگے۔

دودھ کا معیار چیک کرنے کے لئے فوڈ اتھارٹی کہیں فیلڈ میں دکھائی دیتی ہے نہ قیمتیں کنٹرول کرنے کے ذمہ دار سرکاری افسران۔ عوام سرکاری اداروں کی کارروائیوں اور اقدامات کے منتظر ہیں اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کے جب دکانداروں کو مہنگا دودھ ہونے کی شکایت کرتے ہیں تو وہ دودھ لے کر پیسے واپس کر دیتے ہیں اور بدتمیزی بھی کرتے ہیں دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کے ہم گوالوں سے مہنگا دودھ خریدتے ہیں اور سرکاری نرخوں پر فروخت نہیں کر سکتے ہمیں چھاپوں کا ڈر نہیں ہے اے سی ،ڈی سی سمیت کوئی بھی آنا چاہے آجائے ہم دودھ کی قیمتوں میں کمی نہیں کریں گے۔