راولپنڈی:(بیورورپورٹ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے پاک چین غیر معمولی تعلقات باہمی اعتماد اور حمایت پر مبنی ہیں،چینی سفیر نے کہاکوئی طاقت دوستی اور افواج کے درمیان بھائی چارہ ختم نہیں کر سکتی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 97 ویں سالگرہ تقریب ہوئی،چینی سفیر جیانگ زیڈونگ مہمان خصوصی تھے،چینی دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ ،تینوں مسلح افواج کے سینئر افسر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی کو مبارکباد دیتے ہوئے چین کے دفاع، سکیورٹی اور قومی ترقی میں پی ایل اے کی خدمات کو سراہا، سربراہ پاک فوج نے خطاب کرتے ہوئے کہاپاک چین تعلقات غیر معمولی ہیں،دونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کی حمایت پر غیرمتزلزل اعتماد کیا،باہمی اعتماد سے سٹریٹجک ماحول کے اتار چڑھاو¿ کا سامنا کیا، پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں، دونوں فوجیں دوطرفہ تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
چینی سفیر نے سالگرہ پر تقریب کی میزبانی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا پاکستانی فوج ہمیشہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سب سے آگے رہی، ملک،خطے کے امن و استحکام کےلئے بڑی قربانیاں دیں ،دہشتگردی سے نمٹنے کےلئے اپنے بھائیوں کےساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں،کوئی طاقت پا ک چین دوستی اور دونوں افواج کے درمیان بھائی چارے کو ختم نہیں کر سکتی۔
پاک بیجنگ غیر معمولی تعلقات ہیں،آرمی چیف،کوئی دوستی ختم نہیں کرسکتا،چینی سفیر
















