بجلی،گیس کے بعد پٹرول بم،10روپے لٹر مہنگا

اسلا م آباد (بیورورپورٹ)بجلی،گیس کے بعد پٹرول بم،حکومت نے قیمت میں10روپے لٹر اضافہ کر دیا-

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا -

قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرول کی نئی قیمت 275روپے 60 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے ہوگئی۔