سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں 13 سپیشل پراسیکیوٹرز تبدیل

لاہور: (کورٹ رپورٹر)سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں 13 سپیشل پراسیکیوٹرز کو تبدیل کردیا گیا ،وزارت داخلہ نے نئے سپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

ایڈووکیٹ چودھری ارمغان احمد پاشا، آصف جاوید قریشی، راو عبدالجبار، ایڈووکیٹ عارف اعوان، الیاس حبیب، ملک سرود، رانا اشفاق، رانا منظور، رانا نوید عاشق، رانا نعمان، شاہد محمود منہاس، شاہد شوکت کو سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کردیا گیا،سپیشل پراسیکیوٹر مقدمات میں حکومت کی جانب سے پیروی کریں گے۔