پشاور: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے ایف سی کے افسروں ،جوانوں نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بہادری کی داستانیں رقم کیں، قوم کو ایف سی کے جری سپوتوں پر ناز ہے۔
محسن نقوی نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے شب قدر قلعہ کا دورہ کیا،مختلف قدیمی حصے دیکھے،کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری نے قلعہ و زنجیروں میں جکڑے دروازوں کے تاریخی پس منظر پربریفنگ دی۔
وزیر داخلہ نے زنجیروں میں جکڑے قلعہ کے اصلی و قدیمی دروازوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،محسن نقوی نے برطانیہ کے سابق وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل کا مجسمہ اور 1837 میں تعمیر ہونے والا دیار کی لکڑی کا ریسٹ ہاو¿س بھی دیکھا،تاریخی قلعہ کی دیکھ بھال پر کمانڈنٹ ایف سی ،ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہاقلعہ تاریخ سموئے ہوئے ہے، فرنٹیئر کانسٹیبلری کی پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے گراں قدر خدمات ہیں، قوم کو ایف سی کے جری سپوتوں پر ناز ہے،بعدازاں محسن نقوی نے وزیٹرز بک میں تاثرات درج کئے۔
لاہور میں جیب تراشی کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ
حکومت پاکستان برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل اوّلین ترجیح ہے :ہائی کمشنر
سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال سے صحافت معتبر اور توانا آواز سے محروم ہوگئی: عظمیٰ بخاری
میٹروپولیٹن کارپوریشن میں افسران کی من مانیاں، اپنے کیڈر ہی بدل ڈالے
کرائم میں مسلسل کمی پولیس کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے: آئی جی پنجاب
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
















