لاہور (مشرق نیوز) اداکارہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ جن افراد کی شادیاں نہیں چل پا رہی ہوتیں، بعد میں پتہ چلتا ہے کہ انکی شادیاں اسلئے نہیں چل پا رہی تھیں کیونکہ وہ کہیں اور بھی چل رہے تھے۔ اس موقع پر انکے شوہر اداکار سعود کا کہنا تھا کہ ماضی میں بزرگ کہتے تھے کہ شادی سے قبل لڑکے اور لڑکی کو ایک دوسرے سے متعلق زیادہ معلومات نہیں ہونی چاہیے، انہیں زیادہ ملنا بھی نہیں چاہیے۔ان کے مطابق بزرگ یہ بات اسلئے کہتے تھے کہ اگر لڑکے اور لڑکی کو پہلے سے ہی خود سے متعلق ہر چیز کا علم ہوگا تو ان میں حسد ہو سکتا ہے۔انہوں نے مثال دی کہ جیسے انہیں اور ان کی اہلیہ کو شادی سے قبل ایک دوسرے سے متعلق بہت ساری چیزوں کا علم نہیں تھا، وہ کبھی نہیں ملے تھے اور اسی وجہ سے ان کی شادی کامیاب ہوئی۔
بعد میں پتہ چلتا ہے جن کی شادیاں نہیں چل رہی تھیں وہ کہیں اور بھی چل رہے تھے: جویریہ سعود
















