سونیا حسین اور وہاج علی کے رومانوی شوٹ نے دل موہ لیے

لاہور: ( ) اداکارہ سونیا حسین اور وہاج علی کے رومانوی شوٹ نے مداحوں کے دل موہ لیے۔


فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وہاج علی اور سونیا حسین کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں رومانوی انداز میں نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں سونیا حسین نے دلکش سنہرے کام اور نگوں والی سفید ساڑھی زیب تن کررکھی ہے جبکہ وہاج علی بھی سفید لباس میں ملبوس ہیں۔