اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹانک میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل عثمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کانسٹیبل عثمان نے شہادت کا بلند رتبہ پایا،کے پی پولیس دہشتگردی کےخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہاشہید کانسٹیبل عثمان نے وطن عزیز کے امن کےلئے اپنی قیمتی جان نچھاور کردی،کے پی پولیس کے شہیدوں نے اپنے لہو سے قربانیوں کی تاریخ لکھی،شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں جانے دیں گے،اتحاد کی قوت سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
دریں اثنا وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور اور کراچی میں عوام کی سہولت کےلئے ایک پاسپورٹ آفس 24گھنٹے کھلا رکھنے کااعلان کردیا،سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں محسن نقوی نے کہااقدام سے شہریوں کےلئے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس تک رسائی آسان و ممکن ہو گی۔
اتحاد کی قوت سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کریں گے،محسن نقوی
















