اسلام آباد:(بیورورپورٹ) جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے ججز کسی کے ماتحت نہیں ،اثر ورسوخ لینے کی بجائے قانون پر چلنا چاہئے۔
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدلیہ کے ججز سے خطاب کرتے ہوئے کہا جسٹس اطہر من اللہ نے کہا صرف آزاد خیال جج ہی شفاف ٹرائل یقینی بناسکتا ہے،ججز کو مکمل آزاد ہونا چاہیے کیونکہ آزاد ججز ہی عدلیہ پر عوام کے اعتماد کا باعث بن سکتے ہیں، ججز کی تربیت ہی ایسی ہونی چاہیے وہ خود کو آزاد خیال تصور کریں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہاججز کو انفرادی و ادارہ جاتی سطح پر آزاد ہونا چاہیے، آزاد خیال ججز کے بغیر آزاد عدلیہ کا تصور ناممکن ہے، ججز امام ابو حنیفہ کے دئیے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کریں۔
ججز کسی کے ماتحت نہیں ، اثر ورسوخ لینے کی بجائے قانون پر چلنا چاہئے،جسٹس اطہر
















