پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں: ڈائریکٹر آئی ایم ایف

واشنگٹن (مشرق نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی جانب سے نئے بیل آو¿ٹ پیکیج کے حصول میں اظہار دلچسپی کی تصدیق اور پاکستان سے تعاون پر رضا مندی بھی ظاہر کردی۔ آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جہاد ازور نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ قرض پروگرام نے پاکستان کو معاشی استحکام کا موقع دیا۔ پاکستانی معیشت کا آخری جائزہ کامیاب رہا۔ زرمبادلہ زخائر میں بہتری اورترقی کے امکانات بھی بہترہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر جہاد ازور کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دوطرفہ شراکت دار بھی اضافی مالی مدد فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔ آخری جائزہ بورڈ کے سامنے منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے مطابق توانائی کے شعبے میں اصلاحات ایک اہم ضرورت اورترجیح ہے، نجی شعبے اور برآمدات کی طرف زیادہ توجہ دینا ہوگی۔

ڈائریکٹر آئی ایم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے نئے پروگرام کا مقصد چند اہم معاشی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد لینا ہے۔ اس پروگرام سے پاکستان کومعاشی استحکام کوبرقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔