لاہور: (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا، سلمان رفیق نے زیر تکمیل موڈیولر تھیٹرز کا دورہ کرکے جاری پیش رفت کا جائزہ لیا،اس موقع پر سی ای او پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر سید محسن علی شاہ اور کنٹریکٹرز موجود تھے۔
صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا 23 اپریل تک تمام موڈیولر تھیٹرز فعال ہونے کی پوری امید ہے،موڈیولر تھیٹرز کے مکمل فعال ہونے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر پندرہ سے بیس سرجریز کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔
دریں اثناءصوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کیئر ورکرز یو ایس اے کے وفد نے ملاقات کی،صوبائی وزیر صحت اور نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کیئر ورکرز USA کا نظام صحت کی بہتری کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنے پر اتفاق ہوا،خواجہ سلمان رفیق نے کہانرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،پنجاب میں نرسنگ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائے گی، نرسنگ کے شعبہ کے معیار کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،بیماریوں پر قابو پانے کیلئے تشخیص پر بھی کام ہو رہا ہے۔
دورہPIC، موڈیولر تھیٹرز23اپریل تک فعال ہونے کی پوری امید ہے:سلمان رفیق


















