امتحانی مرکز کا دورہ،فرائض میں غفلت پر نگران معطل کر دیا: زاہد میاں

لاہور: ( ایجوکیشن رپورٹر )چیئرمین لاہور بورڈ علی رندھاوا کی ہدایت پر کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور فرائض میں غفلت برتتے ہوئے نگران امتحانات کو امتحانی ڈیوٹی سے برخاست کر دیا۔

ترجمان کے مطابق کنٹرولر امتحانات نے جلو موڑ اور جی ٹی روڈ مناواں کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ،دوران انسپکشن جلو موڑ ہائیرسیکنڈری سکول کے امتحانی مرکز میں نگران نواب نبی اپنے فرائض میں غفلت برتتے ہوئے پکڑا گیا جس پر کنٹرولر امتحانات نے فوری ایکشن لیتے ہوئے امتحانی ڈیوٹی سے برخاست کر دیا اور اس کےخلاف کارروائی کےلئے احکامات جاری کر دیئے۔