مصدق ملک نے امریکی کمپنیوں کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دےدی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے امریکی کمپنیوں کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دےدی،وزیر پٹرولیم مصدق ملک سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق امریکی سفیر نے مصدق ملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، امریکی سفیر نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کےلئے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا،مصدق ملک نے کہا توانائی سیکٹر، معدنیات، تیل و گیس کی تلاش کےلئے پاکستان میں مواقع موجود ہیں۔

وفاقی وزیر نے امریکی کمپنیوں کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت بھی دی،امریکی سفیر نے کہا اعلیٰ سطح اقتصادی ڈائیلاگ واشنگٹن میں ہوں گے، مذاکرات میں معدنیات سمیت توانائی کے امور پر بات چیت ہوگی۔