پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سپیکر، انتھونی نوید ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی منتخب

کراچی:(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم کو شکست،پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے ،عہدے کا حلف اٹھا کر فرائض سنبھال لئے۔

سپیکر کے انتخاب کےلئے مجموعی طور پر 147 ووٹ کاسٹ ہوئے،پی ٹی آئی ،جماعت اسلامی نے انتخاب کا بائیکاٹ کیا،اویس قادر شاہ 111 ،ایم کیو ایم کی صوفیہ سعید شاہ نے 36 ووٹ حاصل کئے،انتھونی نوید 111 ووٹ لیکر ڈپٹی سپیکر بننے، ایم کیو ایم کے راشد خان کو36ووٹ ملے،اویس قادر شاہ نے سندھی زبان میں حلف اٹھایا، سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے حلف لیا،ایوان جئے بھٹوکے نعروں سے گونج اٹھا۔


ایم کیو ایم کی امیدوار صوفیہ سعید شاہ نے اویس قادر شاہ کو سپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی،نومنتخب سپیکر نے حلف اٹھانے کے بعد کہا عہدے کیلئے نامزد کرنے پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو، آصف زرداری، فریال تالپور کا شکر گزار ہوں، سکھر سے پہلی بار سندھ اسمبلی کا سپیکر بنا ،غیرجانبدار رہ کر عہدے پر کام کروں گا، تمام ممبران کو ساتھ لےکر چلوں گا،آئیں ماضی بھول کر نئی شروعات کریں۔

قبل ازیںپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 9 آزاد اراکین اور جماعت اسلامی کے رکن فاروق سمیت 10 اراکین نے سندھ اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا،پیپلز پارٹی ، جی ڈی اے کے 3، 3اراکین نے حلف نہیں لیا۔